منیلا 19 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) فلپائنی فوج نے ملک کے جنوبی حصے میں ایک کارروائی میں جہادی تنظیم ابو سیاف سے وابستہ ایک بم ساز کو ہلاک کر دیا ہے۔ 11 فوجیوں کی ہلاکت کے بعد فوج نے اس دہشت گرد کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ تالی پاؤ قصبے میں انسداد دہشت گردی فورس نے کارروائی کی۔ حکام کے مطابق اس کارروائی میں ابوسیاف سے وابستہ وکرم نامی بم ساز ہلاک ہو گیا۔ وکرم پر الزام تھا کہ وہ جولائی 2019 میں جولو جزیرے پر ایک چرچ پر بم حملے میں ملوث تھا۔