منیلا: جنوبی فلپائن کے سوریگاؤ ڈیل سور میں جمعرات کے روز زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ۔فلپائن کے انسٹی ٹیوٹ آف زلزلہ اور آتش فشاں نے بتایا کہ مقامی وقت کے مطابق صبح 6.10 بجے محسوس کیے گئے زلزلے کی شدت ریختر پیمانے پر 5.2 ریکارڈ کی گئی ہے ۔ انسٹی ٹیوٹ نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز بایاباس شہر سے تقریباً 68 کلو میٹر شمال مشرق میں اور زمین کی سطح سے 16 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔
٭ نوکوالوفا: ٹونگا کے نیافو میں جمعرات کے روز زلزلے کے زبردست جھٹکے محسوس کیے گئے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق آج علیٰ الصباح ایک بج کر 13 منٹ پر نیافو سے 64 کلومیٹر جنوب۔مغرب میں محسوس کیے گئے زلزلے کی شدت کا اندازہ ریکٹر اسکیل پر 6.7 لگایا گیا۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز زمین کی سطح سے 10 کلومیٹر کی گہرائی میں 19.132 ڈگری عرض البلد اور 173.634 ڈگری طول البلد میں واقع تھا۔
