منیلا۔ فلپائنی حکومت نے جمعہ کو زلزلہ متاثرہ اضلاع میں ہوائی جہاز کے ذریعہ امدادی سامان پہنچایا۔ فلپائن کے صوبے ابرا میں چہارشنبہ کے روز آنے والے 7 شدت کے زلزلے نے تبائی مچادی تھی،ابرا صوبے کے معتدد اضلاع کا رابطہ دوسرے صوبوں اور شہروں سے منقطع ہوگیا ہے۔جس کے باعث متاثرہ افراد کو خوراک اور عارضی پناہ گاہ کی اشد ضرورت ہیں۔ فلپائنی افواج بھی امدادی سرگرمیوں میں حصہ لی رہی ہے اور فوجی ہیلی کاپٹر کے ذریعہ فوجی اہلکاروں کو متاثرہ علاقوں میں بیجھ دیا ہیں تاکہ وہ زلزلہ زدگان کو خوراک اور امدادی سامان تقسیم کر سکے۔ وزارت سماجی بہبود کے ترجمان رومل لوپیز نے ڈی زیڈ ایم ایم ریڈیو کو بتایا ہے کہ تقریبا 3,000 خوراک کے پیک ہیلی کاپٹر کے ذریعہ متاثرہ علاقوں کو بھیج دیئے ہیں۔