فلپائن: سمندری طوفان ساحل سے ٹکرا گیا، ایمرجنسی نافذ

   

منیلا: فلپائن کے ساحل سے سمندری طوفان ٹکرا گیا، 9 افراد ہلاک اور 11زخمی ہو گئے جبکہ طوفان کے باعث 1600 سے زائد دیہات خالی کرا لیے گئے ہیں۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق فلپائن میں خطرناک سمندری طوفان کومپاسو ساحل سے ٹکرا گیا ہے، طوفان کے باعث 1600 سے زائد دیہات خالی کرا لیے گئے ہیں اور طوفان جنوبی بحیرہ چین کی جانب بڑھ رہا ہے۔فلپائنی حکام کے مطابق منیلا کے ساحلی علاقے پر تمام آبادیاں خالی کروالی گئیں ہیں اور ڈیڑھ لاکھ افراد نقل مکانی کرچکے جبکہ معمولات زندگی شدید متاثر ہیں، بارش اور تیز ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے۔انتظامیہ کی جانب سے مختلف مقامات پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے ا ور طوفانی ہواؤں کے باعث درخت اکھڑ گئے، بجلی کے کھمبے گر گئے ہیں ،کئی عمارتوں کو نقصان بھی پہنچا ہے جبکہ تیز بارش اور سیلاب کے بعد سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں۔