٭ فلپائن ا سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کو معطل کردیا گیا۔ اس طرح فلپائن پہلا ملک ہے جس نے کورونا وائرس کی وباء کے بعد مالی مارکٹس کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ جمعرات سے اسٹاک ایکسچینج کے دوبارہ کھولنے کا منصوبہ ہے۔ فلپائن کی اکویٹی میں اس سال 30 فیصد سے زیادہ کمی واقع ہوئی ہے۔ ایشیاء میں بڑی کمی والے ملکوں میں اس کا شمار ہورہا ہے ۔