حیدرآباد29مارچ (یواین آئی) فلپائن میں تلنگانہ کی ایک طالبہ کی مشتبہ موت ہوگئی۔اس طالبہ جس کی شناخت پداپلی ضلع کی ایم بی بی ایس سال آخر کی طالبہ 24سالہ جنگاناگاپوجیتا کے طورپر کی گئی ہے کی 7 مارچ کو مشتبہ موت ہوگئی تاہم تاخیر سے یہ معاملہ سامنے آیا۔اس کی ساتھیو ں نے کہا کہ پوجیتا امتحان تحریر کرنے کے بعد واپس آئی اوررات میں اپنے روم میں سوگئی تاہم جب صبح میں اس کی ساتھیوں نے اس کو اٹھانے کی کوشش کی تو وہ نہیں اٹھی۔