فلپائن میں جہاز کے ٹینکر میں آگ لگ جانے سے دو افراد ہلاک

   

منیلا : فلپائن میں منیلا کے جنوب میں واقع بٹانگس صوبے میں اتوار کو ایک ٹینکر میں آگ لگ جانے سے دو افراد ہلاک اور دو لاپتہ ہو گئے ۔حکام نے یہ اطلاع دی ہے ۔فلپائنی کوسٹ گارڈ (پی سی جی) نے ابتدائی طور پر کہا تھا کہ مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بجے کے قریب موٹر ٹینکر سی ہارس جہاز میں آگ لگ جانے سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔ آگ دو گھنٹے تک جاری رہی۔ فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پالیا ہے ۔ بٹانگس بندرگاہ کے مینیجر جوسلیٹو سنوکروز نے ایک تازہ ترین رپورٹ میں کہا کہ حادثے میں دو کی موت ہو گئی اور دو دیگر اب بھی تک لاپتہ ہیں۔انہوں نے ایک ریڈیو انٹرویو میں بتایا کہ جہاز کے اندر سے دو لاشیں ملی ہیں اور آگ لگنے کے وقت جہاز میں سات افراد سوار تھے ۔ انہوں نے بتایا کہ واقعے کے وقت ٹینکر میں تیل نہیں تھا۔آگ لگنے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔