فلپائن میں زلزلہ کے تیز جھٹکے

   

Ferty9 Clinic

منیلا، 26 جولائی (ژنہوا) فلپائن کے صوبہ دواو اورینٹل میں اتوار کے روز زلزلے کے تیز جھٹکے محسوس کیے گئے ۔فلپائن انسٹی ٹیوٹ آف سیسمولوجی اینڈ والکینولوجی نے بتایا کہ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.5 ریکارڈ کی گئی۔انسٹی ٹیوٹ نے بتایا کہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 11.12 بجے آیا۔ زلزلے کا مرکز منائی شہر سے 96 کلومیٹر دور سطح زمین سے 101 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ زلزلے کی وجہ سے کسی طرح کے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔بحر الکاہل کے ‘رنگ آف فائر’ کے دائرے میں واقع ہونے کی وجہ سے فلپائن میں بار بار زلزلے آتے رہتے ہیں۔