فلپائن میں زلزلہ کے جھٹکے

   

Ferty9 Clinic

منیلا۔ 11 ۔ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) فلپائن میں منگل کو دیر رات زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ریختر پیما پر زلزلہ کی شدت 5.6 تھی۔ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق 11 بجے آیا اور اس کا مرکز صوبہ سارگاني سے جنوب مشرق میں 128 میل کے فاصلے پر زمین کے اندر 23.6 کیلو میٹر کی گہرائی میں تھا۔زلزلہ سے کسی جانی یا مالی نقصان کی فی الحال کوئی اطلاع نہیں ہے ۔