فلپائن میں زلزلہ کے شدید جھٹکے

   

Ferty9 Clinic

منیلا، 29 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) فلپائن کے منڈاناؤ جزائر میں زلزلہ کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ زلزلہ کی وجہ سے کسي طرح کی سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی ہے ریکٹر اسکیل پر زلزلہ کی شدت 6.2 تھی۔زلزلہ گرین وچ وقت کے مطابق آج علی الصبح دو بجکر دو منٹ پر آیا اور اس کا مرکز پنڈاگوئٹن علاقے سے قریب 84 کلومیٹر دور زمین میں 89 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔زلزلہ کی وجہ سے کسی کے ہلاک ہونے یا کسی طرح کے نقصان کی کوئی رپورٹ ابھی تک نہیں آئی ہے ۔ سونامی کا کوئی الرٹ بھی جاری نہیں کیا گیا ہے ۔