منیلا : فلپائن کے صوبہ داؤاؤ کے صوبہ داواؤ میں اتوار کو زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ فلپائن انسٹی ٹیوٹ آف سیسمولوجی کے مطابق ریختر پیما پر زلزلے کی شدت 6.3 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز صوبہ داواؤ کی مکسے بلدیہ میں جنوب مشرق میں واقع تھا ۔ زلزلے سے کسی قسم کے جانی اور مالی نقصانات کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ یاد رہے کہ گذشتہ چند ماہ سے فلپائن میں زلزلے کے کئی جھٹکے محسوس کئے جارہے ہیں لیکن حکام کا کہنا ہے کہ یہ سنگین نوعیت کے نہیں ہیں ۔ جن علاقوں میںمکانات گرے ہیں وہاں کے مکینوں کو متبادل جگہ منتقل کیا گیا ہے۔