منیلا: فلپائن کے علاقہ مائیگاتاسان کے شمال مغرب میں 5.4 شدت زلزلے کے جھٹکے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی جیالوجیکل سروے نے فلپائن میں زلزلہ آنے کی اطلاع دی ہے، بتایا گیا ہے کہ زلزلہ، جس کی شدت ملک کے مائیگاتاسن علاقہ کے شمال مغرب میں 5.4 ریکارڈ کی گئی، 12.4 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔ ذرائع کے مطابق زلزلے کے حوالے سے تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی اور سونامی کی وارننگ بھی جاری نہیں کی گئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق فلپائن کے شہر سارنگانی کے ساحل سے 100 کلومیٹر دور 9 جنوری کو 6.7 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔ فلپائن، دنیا میں سب سے زیادہ زلزلے آنے والے ممالک میں سے ایک، پیسفک سیسمک زون میں واقع ہے، جسے ‘‘رنگ آف فائر’’ بھی کہا جاتا ہے۔
