فلپائن میں زلزلے کا تیسرا جھٹکا، پانچ ہلاک

   

کڈاپون (فلپائن) ۔ 31 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) فلپائن میں جاریہ ماہ آئے تیسرے شدید زلزلہ میں جمعرات کے روز پانچ افراد ہلاک جبکہ دیگر کئی افراد زخمی ہوگئے۔ اس سے قبل آئے زلزلہ میں عمارتوں کو پہلے ہی کافی نقصان پہنچ چکا ہے جن شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں وہاں تعلیمی اداروں اور دفاتر کو تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے کیونکہ حکام کو خدشہ ہیکہ زلزلہ کے مزید جھٹکے محسوس کئے جاسکتے ہیں۔