حیدرآباد/منیلا۔31 ڈسمبر (یو این آئی)فلپائن میں پیش آئے سڑک حادثہ میں اے پی کا طالب علم ہلاک ہوگیا۔اس 22سالہ نوجوان جس کی شناخت ضلع کرشنا کے نندی گاما،نیتاجی نگر کے رہنے والے جگدیش کے طورپر کی گئی ہے ،2016میں طب کی تعلیم حاصل کرنے کیلئے فلپائن گیا تھا۔کل اس کی بائیک کو بس نے ٹکر دے دی۔ اس حادثہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ اس کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کیاگیا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔ جگدیش وٹرنری کورس کے چوتھے سال کی تعلیم حاصل کررہا تھا۔