منیلا ۔ 17 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) فلپائن کے جنوبی حصے میں زلزلے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر پانچ ہو گئی ہے۔ چہارشنبہ کی رات آنے والی اس قدرتی آفت کی وجہ سے درجنوں افراد زخمی ہوئے جبکہ کئی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔ حکام کے مطابق اس زلزلے کی شدت ریختر پیما پر 6.3 نوٹ کی گئی۔ فلپائن میں گزشتہ رات خوف طاری رہا جبکہ لوگوں نے رات سڑکوں پر گزاری۔ مقامی میڈیا میں بتایا گیا ہے کہ بچاؤ اور امداد کے کاموں کا سلسلہ جاری ہے۔
