فلپائن میں فوجیوں نےپانچ مشتبہ باغیوں کو ہلاک کر دیا

   

منیلا: وسطی فلپائن میں اتوار کو فوجیوں کے ساتھ جھڑپ میں پانچ مشتبہ باغی مارے گئے ۔فوج کے کرنل ایرون رومیل لامزون نے بتایا کہ یہ جھڑپ اتوار کی صبح صوبہ نیگروس آکسیڈینٹل میں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ لڑائی میں نیو پیپلز آرمی (این پی اے ) کی تین خواتین اور دو مرد باغی مارے گئے ۔کرنل لامازون نے کہا کہ فائرنگ کے تبادلے میں کوئی فوجی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔قابل ذکر ہے کہ این پی اے کے باغی 1969 سے سرکاری فوجیوں کے خلاف لڑ رہے ہیں۔