منیلا: فوجیوں نے جنوبی فلپائن کے لاناو ڈیل سور صوبے میں ایک مڈبھیڑکے دوران نومشتبہ جنگجووں کو ہلاک کر دیا۔ فوجی ترجمان نے یہ اطلاع دی۔ فلپائن کی فوج کے کرنل لوئس دیما الا نے کہا کہ فورسز نے جمعرات کو مسلم منڈاناؤ کے خود مختار علاقے بنسامورو میں واقع قصبے میں جھڑپوں کے دوران اسلامی مسلح گروپ دولت اسلامیہ کے مبینہ ارکان کو ہلاک کر دیا۔ ترجمان نے کہا کہ 15 میں سے 9 جنگجووں کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے۔ ان میں سے دو مبینہ طور پر ڈسمبر 2023 میں مراوی شہر میں ہونے والے بم دھماکے میں ملوث تھے ۔ انہوں نے کہا کہ فوجیوں نے فرار ہونے والے جنگجووں سے آٹھ بندوقیں برآمد کی ہیں۔
