فلپائن میں پھر آتشزدگی، مزید 6 افراد ہلاک

   

منیلا 30 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں ایک رہاشی علاقے میں آتشزدگی کے نتیجے میں کم ازکم چھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ حکام نے جمعرات کے دن بتایا کہ اس حادثے میں چار افراد زخمی بھی ہوئے، جن میں ایک فائر فائٹر بھی شامل ہے۔ ابتدائی طور پر اس آتشزدگی کی وجہ الیکٹرک شارٹ سرکٹ کے باعث رونما ہوا۔ ضلع ٹونڈو میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران آتشزدگی کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔