فلپائن میں کووڈ-19 کی نئی شکل کا انکشاف

   

منیلا: فلپائن حکومت نے ملک میں کورونا وائرس کے نئے اسٹرین ملنے کی اطلاع دی ہے۔میڈیا نے ہفتے کو محکمہ صحت کے حوالے سے یہ اطلاع دی۔ محکمے کے مطابق نئے اسٹرین کا پتہ تب چلا جب طبی اہلکاروں نے کورونا وائرس کے 85 معاملوں کا پتہ لگایا اور ان کا جائزہ لیا۔محکمہ صحت کے تکنیکی صلاح کار گروپ کے رکن انا اونگ لم نے سی این این فلپائن سے کہا،’’ہم اس کا انتظار کررہے تھے،کیا یہ فلپائن کیلئے انوکھا ہے یا یہ پہلے سے ہی دیگر ملکوں میں پھیل چکا ہے۔ ہمیں بتایا گیا ہے کہ یہ حقیقت میں کورونا وائرس کی ایک نئی شکل ہے۔‘‘محکمہ صحت کے مطابق کورونا وائرس میں آئی تبدیلیوں کا نام پی۔3 ہے اور پورے فلپائن میں ابھی تک اس نئی شکل کے 98 معاملے سامنے آئے ہیں۔
افسروں نے کہا کہ اس کے پھیلنے اور اس سے ہونے والے اموات کے خطرے کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔اس کے علاوہ محکمے نے بتایا کہ ملک نے پہلی بار برازیل میں تلاش کئے گئے پی ۔1 اسٹرین کے پہلے معاملے کا پتہ لگایا تھا۔ ملک میں کورونا وائرس کے چھ لاکھ سے زیادہ معاملوں کی تصدیق ہوئی ہے اور اس وبا سے قریب 13ہزار لوگوں کی جانچ جا چکی ہے۔