فلپائن میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ پائلٹ ہلاک‘ 3 زخمی

   

Ferty9 Clinic

منیلا : فلپائن میں ایئر فورس کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوکر گرگیا، جس کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک اور 3افراد زخمی ہوگئے۔ فوجی ترجمان کرنل مینارڈ ماریانو نے بتایا کہ ایم ڈی 520 ایم جی ہیلی کاپٹر مقامی وقت کے مطابق صبح 9:30 بجے پرواز پر تھا کہ حادثہ پیش آیا۔ ماریانو نے بتایا کہ صوبہ سیبو میں میکٹن جزیرے کے قریب واقع ایئر فورس کے ایک اڈے سے پی اے ایف 15 ویں اسٹرائک ونگ کے ہیلی کاپٹر نے اڑان بھر تھی،تاہم کچھ ہی دیر بعد اس کا کنٹرول روم سے رابطہ منقطع ہوگیا۔