فلپائن میں 29 دن کا بچہ کورونا سے فوت

,

   

٭ فلپائن میں کوروناوائرس سے فوت ہونے والی 29 دن کا معصوم بچہ سمجھا جاتا ہے دنیا میں سب سے کم عمر ترین مریض ہے۔ رپورٹ کے مطابق مذکورہ بچہ نمونیا سے متاثر ہونے کے بعد کوروناوائرس سے متاثر ہوگیا ہے۔ ملک کے ایک انڈرسکریٹری ماریا روزاریو نے اس بات کی تصدیق کی ہیکہ مذکورہ شیرخوار کو سانس لینے میں دقت کے بعد دواخانہ منتقل کیا گیا تھا جہاں تشخیص کے بعد مذکورہ شیرخوار کووڈ۔19 سے متاثر پایا گیا۔ یہ بچہ جس کا تعلق شہر بتانسا سے تھا ، علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ بتایا جاتا ہیکہ دنیا بھر میں جاری کورونا وائرس بحران کے سبب ہونے والی ہلاکتوں میں یہ سب سے کم عمر ترین ہلاکت ہے۔