فلپائن میں 5.0 شدت کا زلزلہ

   

منیلا : فلپائن کے جنوب مشرقی علاقے میں اتوار کے روز ریختر پیمانے پر 5.0 شدت کے زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔یو ایس جیولوجیکل سروے نے بتایا کہ فلپائن کے ہینندایان سے 11 کلومیٹر جنوب مشرق میں اتوار کے روز سویرے 01:38:01 بجے ریکٹر اسکیل پر 5.0 کی شدت کا زلزلہ آیا۔اطلاع کے مطابق زلزلہ کا مرکز سطح زمین سے 210.5 کلومیٹر کی گہرائی میں ابتدائی طور پر 10.27 ڈگری شمالی عرض البلد اور 125.31ڈگری مشرقی طول البلد میں تھا۔