فلپائن میں 5.1 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

   

منیلا، 27 مئی (یو این آئی) فلپائن کے کوئزون صوبے میں منگل کو درمیانے درجے کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ فلپائن کے انسٹی ٹیوٹ آف وولکینولوجی اینڈ سیسمولوجی کے مطابق مقامی وقت کے مطابق رات 12 بج کر 17 منٹ پر آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.1 تھی۔ زلزلے کا مرکز صوبہ کوئزپان میں جنرل ناکار سے 24 کلومیٹر شمال مغرب میں چھ کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔