ہانگ کانگ ، 17اکتوبر (یو این آئی) فلپائن کے ڈبلیو ایس ڈبلیو میں 6.1 کی شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔یو ایس جیولوجیکل سروے نے بتایا کہ جمعرات کو رات 11 بجکر 3 منٹ پر ( جی ایم ٹی) کے مطابق یہ جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ زلزلے کا مرکز ، جس کی گہرائی 69.0 کلومیٹر ہے ، ابتدائی طور پر اس کا تعین 9.76 ڈگری شمالی عرض البلد اور 126.11 ڈگری مشرقی طول بلد پر کیا گیا تھا ۔ فی الحال زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔