منیلا ۔ 16 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی فلپائن میں آج 6.4 شدت کا طاقتور زلزلہ محسوس کیا گیا جس میں کئی افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔ مقامی میئر نے کہا کہ زلزلہ کی شدت کے باعث کئی مکانات منہدم ہوئے، برقی سربراہی منقطع ہوگئی، کئی شاپنگ مالس میں آگ لگ گئی ہے۔ عوام کا ان کے مکانات سے تخلیہ کردیا گیا ہے۔ ایک مکان کے انہدام سے کمسن لڑکا ملبہ میں دب کر فوت ہوگیا۔ بچاؤ خدمات انجام دینے والے اور مقامی عہدیداروں نے کہا کہ زلزلہ کی شدت زیادہ تھی تاہم مہلوکین کی تعداد کا اندازہ نہیں لگایا جاسکتا۔
