فلپائن نے میٹرو منیلا میں لاک ڈاؤن میں توسیع کر دی

   

منیلا۔24 اپریل ۔( سیاست ڈاٹ کام ) فلپائن حکومت نے جمعہ کو میٹرو منیلا اور ان علاقوں میں لاک ڈاؤن کو 15 مئی تک توسیع دینے کا فیصلہ کیا جہاں کورونا وائرس کے کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں ۔ فلپائن کے صدر کے ترجمان ہیری روک نے کہا کہ میٹرو منیلا، سینٹرل لو زون کیوٹ ، لا گونا ، باتا نگاس اور ریزال شہر میں کورونا کے کیسز کی وجہ سے یہاں لاک ڈاؤن کو بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔