فلپائن کوتائیوان مسئلہ سے دور رہنے چین کا انتباہ

   

Ferty9 Clinic

بیجنگ : چین نے فلپائن کو خبردار کیا ہے کہ وہ تائیوان کے مسئلہ پر آگ سے نہ کھیلے اور ‘‘تائیوان کی آزادی’’ علیحدگی پسند قوتوں کو غلط پیغامات بھیجنا بند کرے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے کہاکہ فلپائن کے صدر فرڈینینڈ روموالڈیز مارکوس نے ون چائنہ اصول اور چین اور فلپائن کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام سے متعلق اعلامیے اور چین کے ساتھ کیے گئے سیاسی وعدوں کی سنگین خلاف ورزی کی ہے۔انہوں نے کہاکہ فلپائن نے چین کے اندرونی معاملات میں زبردست مداخلت کی، جس کی چین نے مذمت اوربھرپور مخالفت کی ہے اور فلپائن سے سخت احتجاج کیا ہے۔ترجمان نے چین میں فلپائن کے سفیر کواحتجاج کے لیے طلب کیا اور فلپائن پر زور دیا کہ وہ چین کواس پروضاحت پیش کرے۔