منیلا ۔ فلپائن میں کوسٹ گارڈ کی مسلم خاتون اہلکاروں کے مطالبے پر یونیفارم میں اسکارف کو باضابطہ طور پر شامل کر لیا گیا ہے۔ حکومت نے کوسٹ گارڈ کے خواتین کے یونیفارم میں تبدیلی کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔ اس سے قبل 200 سے زائد اہلکار وں نے یونیفارم میں حجاب کو شامل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ فلپائن میں مسلمانوں کی آبادی 6 فیصد ہے اور مجموعی طور پر 1850 مسلمان کوسٹ گارڈ میں ملازمت کرتے ہیں۔