فلپائن کی جیلوں میں کورونا کی روک تھام کیلئے ہزاروںقیدی رہا

   

Ferty9 Clinic

منیلا۔فلپائن نے بھیڑ بھاڑ والی جیلوں میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے پھیلاؤ کی روک تھام کیلئے 22 ہزار قیدیوں کو رہا کیا ہے ۔چہارشنبہ کو مقامی حکومت کے وزیر داخلہ ایڈوآرڈو اینو نے کہا ہے کہ 17 مارچ تا 13 جولائی ملک بھر کی 470 جیلوں سے 21858 قیدی رہا ہوئے ہیں، جن میں 409 بوڑھے ، 621 بیمار اور 24 حاملہ عورتیں ہیں۔فلپائن کی عدالت عظمیٰ نے کورونا سے بچاؤ کیلئے 6 ماہ سے 20 سال تک سزا والے قیدی کو ان کی عمر اور بیماری کو مدنظر رکھتے ہوئے ضمانت منظور کرلی ہے ۔ خصوصاً بزرگ اور بیمار قیدیوں کو ترجیحی بنیاد پر رہا کیا گیا ہے ، جنھیں کورونا وائرس سے متاثر ہونے کا زیادہ خطرہ ہے ۔فلپائن میں کورونا کے 70764 معاملے ہیں جن میں 23281 صحت یاب ہوئے ہیں اور 1837 فوت ہوگئے ہیں۔