فلپائن کی صحافی ماریہ اور روس کی مراتوف کو نوبل امن انعام

   

اسٹاکہوم :نوبل کمیٹی نے فلپائن کی صحافی ماریہ ریسا اور روس کی دمتری مراتوف کو 2021 کا امن کا نوبل انعام دینے کا اعلان کیا ہے ۔ یہ ان کی آزادی اظہار خیال کے لیے کی جانے والی کوششوں کی وجہ سے دیا گیا ہے ۔ نوبل کمیٹی نے دونوں کی کوششوں کی بھی تعریف کی ہے ۔۔نوبل کمیٹی نے بتایا کہ آزاد ، کھلاپن اور حقائق پر مبنی صحافت طاقت کے غلط استعمال ، جھوٹ اور پروپیگنڈے سے تحفظ فراہم کرتی ہے ۔