فلپائن کی ورکرز کو سعودی عرب بھیجنے پر عارضی پابندی

   

منیلا۔ فلپائنی حکومت نے اپنے شہریوں کو ملازمت کے لیے سعودی عرب بھیجنے پر عارضی طور پابندی لگادی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فلپائنی حکومت نے یہ فیصلہ کورونا وائرس ٹیسٹ اور ہوٹل قرنطینہ کی رپورٹس کے بعد کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ سعودی عرب فلپائنی ورکرز کا پسندیدہ ترین ملک ہے جہاں 10 لاکھ سے زیادہ فلپائن کے شہری ملازمتیں کررہے ہیں۔