نئی دہلی: ہیلتھ ٹیکنالوجی کمپنی رائل فلپس نے اپنے پرسنل ہیلتھ پروڈکٹ کی رینج میں توسیع کیلئے ‘میک ان انڈیا’کی حمایت کرتے ہوئے ہندستان میں اپنی مصنوعات کی توسیع کا فیصلہ کیا ہے ۔یہاں رائل فلپس کی ای وی پی اور چیف بزنس لیڈر، پرسنل ہیلتھ دپتی کھنہ کہا کہ ہندوستان پرسنل ہیلتھ کی تجارت کیلئے اہم اسٹریٹجک بازار ہے ۔ ہم یہاں رہنے والے لاکھوں لوگوں کی صحت اور فلاح وبہبود کیلئے پرعزم ہیں۔ انھوں نے کہاکہ صارفین کی ضروریات کی تکمیل کیلئے پرعزم ہونے کے ساتھ ساتھ خواتین کی خوبصورت بڑھانے والی مصنوعات کے زمرہ میں ہیئر ڈرائر، ہیئر اسٹیٹنر اور ہیئربرش سمیت بالوں کی دیکھ بھال پر مبنی ایک وسیع سیریز پیش کی گئی ہے ۔انھوں نے فلپس بیئرڈ ٹریمر سیریز1000اور فلپس ہیئر اسٹریٹننگ برش لانچ کئے۔