فلپکارٹ کا اڈانی گروپ کیساتھ معاہدہ

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی : ہندوستان کی بڑی ای کامرس مارکٹ پلیس کمپنی فلپکارٹ نے آج اعلان کیا کہ اس نے ہندوستان کی سب سے بڑی ملٹی نیشنل انفراسٹرکچر کمپنی اڈانی گروپ کے ساتھ اسٹراٹیجک اور کمرشیل پارٹنر شپ پر مبنی معاہدہ کرلیا ہے۔ اس دو رخی شراکت داری نے فلپکارڈ کی سرگرمی اڈانی لاجسٹکس لمیٹیڈکے ساتھ رہے گی۔ اس کے علاوہ اڈانی پورٹس اینڈ اسپیشل اکنامک زون لمیٹیڈ کے ساتھ بھی فلپکارڈ پارٹنر شپ میں کام کرے گی۔ فلپکارڈ چینائی میں اپنا ڈیٹا سنٹر قائم کرے گی جو ہندوستان میں اس کا اپنی نوعیت کا تیسرا سنٹر رہے گا۔ اڈانی گروپ گزشتہ تقریباً ایک دہے میں کافی پیشرفت کرچکا ہے۔