فلپ کارٹ کیخلاف فیما خلاف ورزی پر 10,600 کروڑ کی نوٹس

   

نئی دہلی : انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے ای کامرس کی بڑی کمپنی فلپ کارٹ اور اس کے پروموٹرس کو بیرونی زرمبادلہ سے متعلق قانون کی مبینہ خلاف ورزی پر تقریباً 10,600 کروڑ روپئے کی وجہ بتاؤ نوٹس جاری کی ہے۔ سرکاری ذرائع نے آج کہاکہ یہ نوٹس بیرونی زرمبادلہ سے متعلق قانون (فیما) کی مختلف دفعات کے تحت گزشتہ ماہ 10 افراد کو جاری کی گئی جن میں فلپ کارٹ، اس کے بانیان سچن بنسل اور بنی بنسل و دیگر شامل ہیں۔