فلپ کارٹ کی بھی یو پی آئی سروس کا آغاز

   

نئی دہلی : فلپ کارٹ سے کچھ خریدنے پر یو پی آئی ادائیگی کے لیے گوگل پے ، فون پے جیسے پلیٹ فارم کے ذریعے ادائیگی کرنی پڑتی تھی۔ لیکن اب ای کامرس پلیٹ فارم فلپ کارٹ نے اپنی یو پی آئی سروس شروع کی ہے۔ اسے ایکسس بینک کے ساتھ شراکت میں شروع کیا گیا ہے۔ اسے ہندوستان کے آن لائن ادائیگی کے شعبے میں ایک بڑی تبدیلی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے کیونکہ حال ہی میں معروف آن لائن ادائیگی کے پلیٹ فارم پے ٹی ایم پیمینٹ بینک پر آر بی آئی نے پابندی لگا دی ہے۔فلپ کارٹ یو پی آئی سروس کی وجہ سے گوگل پے اور فون پے کے درمیان تناؤ بڑھ گیا ہے کیونکہ یو پی آئی مارکیٹ میں فون پے اور گوگل پے کا غلبہ برقرار ہے۔