فلک نما ایکسپریس ٹرین میں دہشت گردوں کی اطلاع غلط ثابت

   

حیدرآباد ۔ 26 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : سکندرآباد جانے والی فلک نما ایکسپریس ٹرین جو ہوڑہ سے آرہی تھی میں دہشت گردوں کے سوار ہونے کی اطلاع پر پولیس نے ٹرین کو اسٹیشن پر روک کر ٹرین اور مسافرین کی تلاشی لی گئی ۔ اطلاع کے بعد ٹرین کو گھٹکیسر ریلوے اسٹیشن پر روک دیا گیا تھا ۔ تلاشی کے دوران کوئی بھی مشتبہ شحص کی اطلاع نہیں ملی ۔ گھٹکیسر پولیس انسپکٹر ایم بالا سوامی نے بتایا کہ ہمیں ریلوے پولیس سے مشتبہ دہشت گردوں کے ٹرین میں سوار ہونے کی اطلاع ملی تھی ۔ تاہم جب تلاشی لی گئی تو کوئی مشتبہ شخص نہیں ملا ۔۔ ش