فلک نما برج کو گنیش جلوس کیلئے کھولا جائیگا

   

حیدرآباد۔17 ستمبر(سیاست نیوز) فلک نما ریل اوور برج کو گنیش جلوس کیلئے کھولا جائے گا اور ٹریفک کیلئے عائد پابندیاں برقرار رہیں گی۔فلک نما برج کی توسیع اور اسے بہتر بنانے کے دوران بالا پور گنیش کی گذرگاہ میں حائل رکاوٹ کو دور کرنے محکمہ پولیس اور بلدیہ حیدرآباد کے درمیان مذاکرات کے بعد برج کو مربوط کرنے کنکریٹ ڈال کر عارضی گذرگاہ تیار کرلی گئی اور عہدیداروں نے واضح کیا ہے کہ یہ عارضی کام محکمہ پولیس کی ہدایات اور جلوس گذرنے کے راستہ میں کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہ ہواس کیلئے کیا گیا ہے۔ آج کمشنر پولیس انجنی کمار نے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ دورہ کرکے برج کے عارضی کاموں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ جلوس کے راستوں پر انتظامات بالخصوص فلک نما برج پر ٹریفک کی آمد و رفت کو روکا جائے اور برج پر صرف جلوس کو گذرنے کی اجازت دی جائے۔ بتایاجاتا ہے کہ جی ایچ ایم سی عہدیداروں نے بتایا کہ کنکریٹ سے جلوس گذرنے کے راستہ میں رکاوٹ کو دور کیا گیا لیکن اس پر ٹریفک کی معمول کے مطابق آمد ورفت کا اسی وقت آغاز کیا جاسکے گا جب برج مکمل تیار ہوجائے گا۔ذرائع کے مطابق فلک نما برج کے تعمیری کامو ںکی تکمیل کیلئے مزید 6 ماہ لگ سکتے ہیں۔ پولیس نے فلک نما برج پر کنکریٹ استعمال کے ساتھ روڈ رولر سے مسطح کرنے کے عمل کا بھی مشاہدہ کیا ۔ کہا جارہا ہے کہ اس کو اندرون 24گھنٹے مکمل کرلیا جائے گا۔M