فلک نما روڈ اوور بریج پر ٹریفک تحدیدات ٹریفک رخ کی تبدیلی ، 31 اگست تک عمل آوری

   

حیدرآباد : پرانے شہر کے فلک نما روڈ اوور بریج کی تعمیر کے سلسلہ میں حیدرآباد ٹریفک پولیس نے 6 ماہ کیلئے ٹریفک تحدیدات عائد کئے ہیں۔ محبوب نگر چوراہا سے انجن باؤلی جانے والی ٹریفک کا رخ اولڈ چندرائن گٹہ سہانہ فنکشن ہال ، کے ایم لکی اسٹار ہوٹل ، کندیکل گیٹ فلائی اوور ، راما سوامی گنج ، لال دروازہ مندر ، وینکٹ راؤ میموریل اسکول ، ناگول چنتا چوراہا ، شاہ غوث ہوٹل ، علی آباد ، شمشیر گنج اور انجن باؤلی کا رخ موڑ دیا جائے گا ۔ اسی طرح محبوب نگر چوراہا سے انجن باؤلی ، ہاشم آباد بنڈلہ گوڑہ ، پلے چیروو، میلاردیو پلی چوراہا ، وٹے پلی روڈ ، ریلوے گیٹ ، وٹے پلی چوراہا اور انجن باؤلی کی سمت کردیا جائے گا ۔ مذکورہ راستوں پر ہیوی وہیکل جانے کی اجازت نہیں رہے گی۔ اسی طرح بڑے گاڑیوں کا رخت محبوب نگر چوراہا سے انجن باؤلی ، درگا نگر چوراہا ، آرام گڑھ چوراہا ، شیورام پلی اور حسن نگر کی سمت کردیا جائے گا۔ اسی طرح انجن باؤلی سے محبوب نگر چوراہا کی سمت جانے والی ٹریفک کا رخ شمشیر گنج، علی آباد ، شاہ غوث ہوٹل ، ناگول چنتا چوراہا ، سہانا فنکشن ہال ، ڈی ایل آر ایل اور محبوب نگر چوراہا کی سمت کردیا جائے گا۔انجن باؤلی سے محبوب نگر چوراہا آنے والی ٹریفک کا رخ وٹے پلی چوراہا ریلوے گیٹ ، محفل ہوٹل ، بنڈلہ گوڑہ ، ہاشم آباد کی سمت کردیا جائے گا۔ بڑے گاڑیوں کو انجن باولی سے محبوب نگر چوراہا کی سمت جانے کی اجازت نہیں رہے گی۔ مذکورہ ٹریفک تحدیدات یکم مارچ سے 31 اگست تک عمل میں رہے گی۔