فلک نما ریلوے اسٹیشن کے پاس گانجہ استعمال کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ

   

حیدرآباد : /3 اگست (سیاست نیوز) شہر حیدرآباد کے فلک نما ریلوے اسٹیشن کے قریب گانجہ استعمال کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے اور یہ لوگ گانجہ کا استعمال کرنے کے بعد رات میں گاڑیوں کو تیز رفتار سے بھگاتے ہوئے مقامی افراد کو پریشان کررہے ہیں ۔ مقامی افراد نے بتایا کہ گانجہ استعمال کرنے والے دیگر علاقوں سے ہونے کے باوجود یہ لوگ یہاں جمع ہورہے ہیں اور یہاں پر مقدس مقامات بھی ہیں ۔ اگر کوئی مسئلہ پیدا ہوا تو فرقہ وارانہ فسادات ہونے کا خطرہ بھی پیدا ہوگیا ہے ۔ مقامی افراد نے حیدرآباد کمشنرسی وی آنند سے اپیل کی کہ وہ اس سلسلہ میں سنجیدگی سے غور کرتے ہوئے سخت اقدامات کریں اور رات کے وقت پولیس پٹرولنگ میں اضافہ کریں تاکہ مقامی افراد اپنے آپ کو محفوظ محسوس کرسکیں ۔ (ش)