فلک نما قتل کیس ، ایک ملزم گرفتار

   

حیدرآباد۔/6 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) فلک نما کے علاقہ مدینہ مسجد گلزار نگر کے پاس پیش آئے جی ایچ ایم سی کے کنٹراکٹ الیکٹریشن کے قتل کیس میں پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ یکم اکٹوبر کی شب 22 سالہ شیخ عباس جو جی ایچ ایم سی میں کنٹراکٹ ملازم تھا کا اس کے دوست محمد پرویز نے چاقو سے حملہ کرکے قتل کردیا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ محمد پرویز ایک خاتون سے گزشتہ سات سال سے ناجائز تعلقات قائم کیا ہوا تھا لیکن دیڑھ سال قبل مقتول شیخ عباس بھی اسی خاتون کے ساتھ گھومنے لگا تھا۔ پرویز کو اس بات کا علم ہونے پر اس نے عباس کو دھمکی دی تھی اور خاتون کو بھی اس سے ملاقات نہ کرنے کو کہا تھا لیکن اس کے باوجود بھی عباس اس خاتون سے ربط میں تھا۔ پرویز نے یکم اکٹوبر کی شب منصوبہ بند طریقہ سے اپنے ایک دوست اکرم کی مدد سے عباس پر چاقو سے حملہ کرکے اس کا قتل کردیا۔ پولیس فلک نما نے اس سلسلہ میں قتل کا مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا تھا اور شواہد کی بنیاد پر پرویز اور اس کے ساتھی کو گرفتار کرلیا۔ ب