فلک نما میں برقی شاک سے نوجوان کی موت

   

حیدرآباد۔ 31 اگست (سیاست نیوز) حیدرآباد کے علاقہ فلک نما پولیس اسٹیشن حدود میں برقی شاک لگنے سے ایک نوجوان کی موت ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق فلک نما کے علاقہ رویندرا نائک کالونی میں گنیش پنڈال میں برقی شاک لگنے سے بھرت نامی 33 سالہ نوجوان ہلاک ہوگیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس مقام پر پہنچ گئی اور مقدمہ درج کرتے ہوئے نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ منتقل کردیا اور تحقیقات کا آغاز کردیا۔ (ش)