حیدرآباد ۔ فلک نما کے علاقہ انصاری روڈ پر پیش آئے واقعہ میں دو افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ جائیداد کے تنازعہ میں حملہ کا یہ واقعہ پیش آیا ۔ جس میں الیاس اور اعجاز شدید زخمی ہوگئے ۔ الیاس فوجی بتایا گیا ہے ۔ جن کی عمر 35 سال بتائی گئی ہے ۔ جو نامعلوم افراد کے حملہ میں شدید زخمی ہوگیا ہے ۔ الیاس اے او سی سنٹر میں بحیثیت کمپیوٹر ٹیکنیشن خدمات انجام دیتا ہے ۔ الیاس حملہ آور سے بچ بچاکر فلک نما پولیس اسٹیشن پہونچ گیا ۔ پولیس فلک نما ذرائع کے مطابق یوسف ، محسن ، اقبال ، یسین اور مزمل پر حملہ کا شبہ ظاہر کیا جارہا ہے فلک نما پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔