حیدرآباد ۔ فلک نما میں آج دن دہاڑے قتل کی سنگین واردات پیش آئی جہاں نامعلوم افراد نے روڈی شیٹر جابر کا قتل کردیا ۔ اطلاع کے ساتھ ہی علاقہ میں سنسنی پھیل گئی اور پولیس عہدیدار موقع واردات پر پہونچ گئے ۔ اے سی پی فلک نما ایم اے ماجد نے بتایا کہ جابر میلاردیوپلی علاقہ میں رہتا تھا ۔ اس پر نامعلوم ا فراد نے حملہ کرکے قتل کردیا ۔ قاتلوں کی تلاش شروع کردی گئی ہے ۔ انہوں نے عنقریب گرفتاری کا دعوی کیا اور بتایا کہ جابر کی عمر 25 سال تھی وہ شاہ نور قتل کیس میں ملوث تھا ۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ شاہ نور قتل کے بدلہ کے طور پر جابر کا قتل کیاگیا ۔ پولیس فلک نما نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔