فلک نما میں قاتلانہ حملہ، تین افراد زخمی

   

حیدرآباد : /23 اپریل (سیاست نیوز) فلک نما علاقہ میں اقدام قتل کا ایک واقعہ پیش آیا جس میں ایک شخص پر قاتلانہ حملہ کیا گیا ۔ پولیس کے مطابق 46 سالہ شیخ قیوم پیشہ سے لاری ڈرائیور ہے اور غفوریہ مسجد فلک نما کا ساکن ہے ۔ عیدالفطر کے دن شیخ قیوم کو اس کے پڑوس کے مکان سے چیخ و پکار کی آوازیں سنائی دیں جس پر قیوم نے اپنے پڑوس کے اعظم نامی شخص کو ذہنی طور پر متاثر شاہ رخ کی پٹائی کرتے ہوئے دیکھا اوراسے بچانے کی کوشش کی ۔ اسی دوران اعظم نے ایک چاقو سے قیوم کے بیٹے شیخ شہباز ، شیخ شیراز اور شیخ شاداب پر حملہ کردیا جس کے نتیجہ میں وہ تینوں زخمی ہوگئے ۔ پولیس فلک نما نے محمد اعظم کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔