فلک نما ڈیویژن برقی صارفین کے شکایتوں کی سماعت پر اجلاس

   

حیدرآباد ۔ 9 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : سدرن پاور ڈسٹری بیوشن کمپنی تلنگانہ کے فلک نما سب ڈیویژن میں 11 جنوری کو صبح 10 تا ایک بجے دن کے درمیان دفتر اسسٹنٹ انجینئر آپریشن چندرائن گٹہ سیکشن ، سی آر پی ایف سب اسٹیشن پر برقی صارفین کے عوامی شکایتوں کی سماعت پر اجلاس منعقد ہوگا ۔ اے ڈی ای الیکٹریکل آپریشن فلک نما ڈیویژن نے برقی صارفین سے خواہش کی کہ وہ برقی سے متعلق کوئی شکایتیں ہو تو وہ رجوع ہوسکتے ہیں ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کنزیومر ریڈرسیل فورم کے اجلاس سے چندرائن گٹہ ، بارکس ، بالا پور ، کیشوگیری ، سی آر پی ایف ، عمر کالونی ، حافظ بابا نگر ، جمال بنڈہ ، رکھشا پورم ، نصیب نگر ، پھول باغ ، اندرا نگر وغیرہ کے برقی صارفین استفادہ کرسکتے ہیں ۔۔