فلینڈرانگلینڈ سیریز کے بعد کرکٹ سے سبکدوش ہوں گے

   

Ferty9 Clinic

جوہانسبرگ ۔24 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی افریقہ کے آل راؤنڈر ورنان فلینڈرنے انگلینڈ کے خلاف آئندہ ٹسٹ سیریز کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے سبکدوش ہونے کا اعلان کردیا ہے۔ سال 2007 میں اپنے بین الاقوامی کریرکا آغاز کرنے والے فلینڈرنے ابھی تک جنوبی افریقہ کے لئے 60 ٹسٹ کھیلے ہیں، جس میں ان کے نام 200 وکٹ درج ہیں، جس کے ساتھ وہ جنوبی افریقہ کے ساتویں سب سے زیادہ کامیاب بولرہیں۔ زخموں کی وجہ سے گزشتہ 18 مہینوں میں انہوں نے اپنی ٹیم کے لئے صرف 6 میچ ہی کھیلے ہیں۔ فلینڈرنے کہا کہ وہ انگلینڈ کے خلاف ہونے والی ٹسٹ سیریزکے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کوالوداع کہہ دیں گے۔ سیریزکے بعد وہ ونڈے، ٹی 20 اورٹسٹ کرکٹ نہیں کھیلیں گے۔ 34 سالہ فلینڈرنے جنوبی افریقہ کیلئے60 ٹسٹ میں 216 وکٹ لئے۔ وہیں ونڈے میں انہوں نے41 اورٹی 20 میں 4 وکٹ حاصل کئے۔ فلینڈرنے اپنے کرکٹ کریرمیں جملہ 793 وکٹ حاصل کئے ہیں انہوں نے40 ون ڈے کھیلے ہیں۔ وہ سال 2015 ورلڈکپ کا بھی حصہ تھے اورسال 2007 میں ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے ایڈیشن میں بھی کھیل چکے ہیں۔ فلینڈر نے کہا میں اعلان کرنا چاہتا ہوں کہ میں انگلینڈ کے خلاف آئندہ ٹسٹ سیریزکے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کوالوداع کہہ دوں گا۔ میرا خیال ہیکہ یہ فیصلہ لینے کا صحیح وقت ہے۔ انہوں نے کہا میری مکمل توجہ فی الحال اپنی ٹیم کوانگلینڈ کے خلاف جیت دلوانیکی ہے اور میں اس کیلئے کافی پرجوش ہوں۔ فلینڈرکے اعلان پر جنوبی افریقہ کرکٹ کے ڈائریکٹر گرائم اسمتھ نے ان کی تعریف کی۔ اسمتھ نے کہا انہوں نے اپنے اور خاندان کا نام روشن کیا ہے۔ امید ہیکہ وہ جنوبی افریقہ کے لئے آخری سیریز میں ویسی ہی کارکردگی کریں گے، جیسا کہ وہ کرتے آئے ہیں۔ فلینڈرسال 2014 میں ایک تنازعہ میں بھی پھنس گئے تھے۔ سال 2014 میں سری لنکا دورے پرگال ٹسٹ کے دوران فلینڈر گیند سے چھیڑ چھاڑ کرتے ہوئے پکڑے گئے تھے، جس کے بعد ان کی 75 فیصد میچ فیس کاٹ لی گئی۔ فلینڈر کی گیند سے چھیڑ چھاڑ کے بعد سری لنکائی ٹیم کونقصان ہوا تھا، فلینڈر نے چائے کے بعد سری لنکا کے تین بیٹسمینوں کو ریورس سوئنگ سے آؤٹ کیا تھا۔