حیدرآباد یکم / اپریل ( سیاست نیوز ) اسپیشل آپریشن ٹیم ملکاجگیری نے ایک فلیٹ پر دھاوا کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر فروخت کر رہے شراب کو ضبط کرلیا ۔ ٹیم نے کیسرا پولیس حدود میں واقع چلکوری ریسیڈنشی میں واقع ایک فلیٹ پر دھاوا کیااور 39 سالہ سریندر ریڈی 23 سالہ کے رامو کو گرفتار کرلیا۔ جبکہ لکی وائن شاپ کا مالک شیوا ریڈی اور سرینواس ریڈی مفرور بتائے گئے ہیں ۔ ایس او ٹی نے 22 شراب کی بوتلیں اور 2 موبائل فون ضبط کرلیا اور گرفتار افراد کو کیسرا پولیس کے حوالے کردیا ۔