دبئی۔ ابوظہبی میں واقع اپنے فلیٹ میں ایک ہندوستانی جوڑا پراسرار حالات میں مردہ پایا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 57 سالہ جناردھن پیٹری اور 52 سالہ منیجا جن کا تعلق ہندوستان کی ریاست کیرالا کے کوذی کوڈ سے بتایا گیا ہے، گزشتہ 18 سال سے ابوظہبی میں سکونت پذیر تھے۔ اطلاعات کے مطابق جناردھن ایک ٹراویل ایجنسی میں برسر کار تھا لیکن حالیہ دنوں میں اس کی ملازمت برخاست ہوگئی تھی جبکہ اس کی بیوی منیجا چارٹرڈ اکائونٹنٹ تھی۔ ان کا ایک ہی بیٹا ہے جو بنگلور میں ملازمت کرتا ہے۔ اب تک دونوں کی موت کی وجوہات کا پتہ نہیں چلا ہے۔
