فلیگ میٹنگ کے بعد پاک۔ افغان سرحد کھول دی گئی

   

اسلام آباد ؍ کابل : پاکستان اور افغانستان کے حکام کے درمیان فلیگ میٹنگ کے بعد چمن بارڈر دوبارہ کھول دیا گیا۔’ڈان‘کے مطابق افغان سکیورٹی فورسز کی جانب سے سرحد کے قریب گاؤں میں باڑ لگانے پر اعتراض کے بعد دونوں ممالک کے درمیان سرحد بند کردی تھی۔ پاکستان، دو سال سے زائد عرصے سے افغانستان کے ساتھ سرحد پر باڑ لگا رہا اور اس پر تقریباً 90 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے جبکہ باقی کام آئندہ چند ماہ میں مکمل ہونے کا امکان ہے۔پاکستان، ایران کے ساتھ ملنے والی سرحد پر بھی باڑ لگا رہا ہے۔