فلیگ ڈے کے موقع پر گورنر، وزیر داخلہ اور چیف سکریٹری کی مبارکباد

   

سابق فوجیوں کی بھلائی کے اقدامات کی ستائش
حیدرآباد۔/7ڈسمبر، ( سیاست نیوز) ریاستی گورنر ڈاکٹر ٹی سوندرا راجن نے مسلح افواج کے فلیگ ڈے کے موقع پر فنڈ میں اپنی جانب سے عطیہ دیا۔ اس موقع پر راج بھون میں خصوصی تقریب منعقد کی گئی جس میں مسلح افواج کے عہدیداروں نے گورنر سے ملاقات کی۔ اسی دوران فلیگ ڈے کے موقع پر تلنگانہ سینک ویلفیر کے ڈائرکٹر رمیش نے وزیر داخلہ محمد محمود علی سے ملاقات کی۔ انہوں نے فوجیوں کی بھلائی کیلئے کئے جارہے اقدامات کا ذکر کیا اور کہا کہ تلنگانہ میں سابق فوجیوں کے تمام ریکارڈس کو ڈیجٹلائیز کیا گیا ہے۔ سابق فوجیوں اور ان کے اہل خانہ کیلئے تمام اسکیمات پر آن لائن کارروائی کی جارہی ہے تاکہ وہ گھر بیٹھے موقف کے بارے میں جان سکیں۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت تلنگانہ کی جانب سے دیئے جانے والے بہادری ایوارڈس کی رقم ملک بھر میں سب سے زیادہ ہے۔ ریاست تلنگانہ عام فورسیس فلیگ ڈے فنڈ سے دوران ملازمت فوت ہونے والے فوجیوں کو 3 لاکھ روپئے اور سابق فوجیوں کی موت پر 2 لاکھ روپے کی مالی امداد فراہم کررہی ہے۔ تلنگانہ میں 1750 سابق فوجیوں کو ایس پی او کے طور پر ماہانہ 26 ہزار روپئے کے اعزازیہ پر ملازمت دی گئی ہے۔ فلیگ ڈے کے موقع پر چیف سکریٹری سومیش کمار نے بھی اپنے طور پر حصہ ادا کیا۔ انہوں نے سینک بورڈ کی سرگرمیوں کی ستائش کی۔ ر